بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب تین راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راکٹ حملوں کے وقت امریکی سفارت خانے سے منسلک کمپلیکس سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے اعلانات کئے گئے۔
عراقی پولیس نے رائٹرز کو بتایا کہ کٹیوشا کے تین راکٹ گرین زون کے اندر گرے ، جس میں سرکاری عمارتیں اور کئی غیر ملکی سفارت خانے موجود ہیں۔
“Rocket attack alarms sounding off multiple times on the #US #Baghdad Embassy Complex and Union III. Heard the booms myself on Union III. Speakers telling all to take shelter immediately.” pic.twitter.com/F1lpbWm9RE
— Nafiseh Kohnavard (@nafisehkBBC) January 20, 2020
راکٹ حملوں میں کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم امریکا کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکا نے فضائی حملے کر کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا تھا جس کے بدلے میں ایران کی جانب سے 8 جنوری کو بغداد میں امریکا کے دو فوجی اڈوں پر درجنوں میزائل داغے گئے تھے۔