گلگت: پاک فوج نے برف اور لینڈ سلائیڈنگ میں گھرے 22 طلبہ کو ریسکیو کرلیا

گلگت: پاک فوج نے برف اور لینڈ سلائیڈنگ میں گھرے 22 طلبہ کو ریسکیو کرلیا

راولپنڈی: پاک فوج نے گلگت کے علاقے رٹو میں پھنسے ہوئے 22 طلبا و طالبات کو ریسکیو کرلیا ہے۔ طلبہ گزشتہ پانچ دن سے برف میں پھنسے ہوئے تھے۔ طلبہ گلگت میں اسکیننگ کے لیے گئے ہوئے تھے۔

پاکستان: برفانی طوفان اور بارشیں 105 انسانی جانیں نگل گئیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گلگت کے علاقے رٹو میں لمز کے 22 طلبہ ہونے والی شدید برفباری میں پھنس گئے تھے۔ برفانی طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ میں 13 طلبا اور 9 طالبات پھنسی ہوئی تھیں۔

ہم نیوز کے مطابق لمز کی انتظامیہ نے پاک فوج سے رابطہ کرکے اپنے طلبہ کی مدد کرنے کی درخواست کی تھی۔ لمز انتظامیہ کے رابطہ کرنے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت دی کہ فوری طور پر طلبہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جائے۔

چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت پر ہیلی کاپٹر نے 13 لڑکوں اور 9 لڑکیوں کو شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ میں گھرے ہوئے گلگت کے علاقے رٹو سے ریسکیو کرکے راولپنڈی پہنچایا۔

گلیات: چوتھا دن بھی گزر گیا، برفانی طوفان کے باعث سڑکیں بند، عوام محصور

ہم نیوز کے مطابق ریسکیو کیے جانے والے طلبا و طالبات نے چیف آف آرمی اسٹاف اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں