سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت gold

فائل فوٹو


کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق 300 روپے اضافے کے بعد سونا 89 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے اضافے کے بعد 76 ہزار 990 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ 420 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 747 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

آج ڈالر کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں