اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 420 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 747 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز 43 ہزار 167 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور آغاز میں ہی 865 پوائنٹس اضافے کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس 43 ہزار 302 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
کاروبار کے اختتام سے قبل مارکیٹ میں سب سے زیادہ کمی 535 پوائنٹس کی دیکھی گئی اور انڈیکس 42 ہزار 632 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم انڈیکس کا اختتام 420 پوائنٹس پر ہوا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 116,280,800 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6,196,367,317 بنتی ہے۔
یاد رہے گزشتہ جمعہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرمثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو تمام دن جاری رہا اور دن کا اختتام پر 100 انڈیکس 102 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43،167 پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کی دکانداروں پر غیر ضروری ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت
معاشی ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام اور بین الاقوامی معاملات کی بہتری مارکیٹ پراثر انداز ہو رہی ہے۔ آئل، بینکنگ، سیمنٹ اور کھاد کے شعبوں میں بہترسرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔