لاہور: پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز میں کم بیک کرنے والے معروف آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اچھا پرفارم کر کے کرکٹ کو خیرباد کہنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہوم گراؤڈ کے سامنے کھیلنے کے حوالے سے بے تابی کا اظہار کیا۔
چیف سیلکٹر کم ہیڈ کوچ کی نگرانی میں قومی اسکواڈ کا پانچ روزہ تربیتی کمپ بھی شروع ہو گیا۔
کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ فٹنس پر بھی توجہ دے رہے ہیں، حسن علی نے بھی انجری کے بعد فٹ ہونے پر چھوٹے رن اپ سے بولنگ شروع کر دی ہے۔
فاسٹ باولر مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں البتہ وہ پی ایس ایل میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔