پاکستان مخالف کینیڈین صحافی طارق فتح کی پاکستان مخالف ٹویٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں کھری کھری سنا دیں۔
طارق فتح نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون پولیو ورکرز پر چلا کر انہیں کہہ رہی تھی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گی کیونکہ اس سے بچے بیمار ہو جائیں گے۔
کینیڈین صحافی نے اس ویڈیو کے ساتھ طنزاً تحریر کیا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک ماں نہ صرف دو خواتین پولیو ورکر پر چلائی بلکہ ان کے منہ پر دروازہ بھی بند کردیا۔
پاکستان مخالف اس حرکت پر تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات سیخ پا ہو گئیں اور طارق کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا لکھا کہ آپ کی ’قیمتی رائے‘ کا بہت شکریہ مگر کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیا کریں۔
Thank u for giving ur 2 cents on this but pls first verify the source b4 posting next time. It’s a scene frm my movie”loadwedding”,the polio worker is me & that woman an actress.Through the film we were raising awareness of the issue.Glad 2 see our performances were so convincing https://t.co/ididoJJcxL
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 15, 2020
انہوں نے طارق فتح کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شیئر کردہ ویڈیو میں فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کا ایک سین ہے جس میں پولیو ورکر کا کردار میں نبھا رہی ہوں۔
مہوش حیات نے مزید لکھا کہ یہ سین پولیو سے متعلق آگاہی کے لیے فلمایا گیا تھا مجھے خوشی ہے کہ ہماری اداکاریحقیقت سے اتنی قریب تھی۔
معروف اداکارہ کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پہ بہت سراہا جا رہا ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ مہوش حیات کو اس بہترین کام کے لیے ہی تمغہ امتیاز دیا گیا ہے۔