ایم ایل ون منصوبے کے ٹھیکے ریلوے ملازمین کو ملیں گے، شیخ رشید

فائل فوٹو


نوشہرہ: وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ مارچ تک ایم ایل ون منصوبے کا ٹینڈر آ جائے گا اور ریلوے کے ٹھیکے دوسرے لوگوں کی بجائے ریلوے کے سرکاری ملازمین لیں گے۔

ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہے کیوں کہ میری نیت ٹھیک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سی پیک کا مقصد ہی ریلوے کی ترقی ہے۔ دنیا میں مسافرٹرینیں منافع نہیں دیتی مگر پاکستان میں منافع کما رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 69 لوکوموٹو بہت عرصےسے خراب کھڑے ہیں۔ جو کام ہم ریلوے کے باہرسے کرواتے تھے، آج ہم خود کررہے ہیں۔

ریلوے میں خالی عہدوں پر بھرتی کے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو ملازمین ریٹائر ہو رہے ہیں ان کی جگہ بہت جلد بھرتی کریں گے۔جس دن سے پابندی ختم ہوجائے،اس دن سے بھرتیوں کا آغاز کریں گے۔


متعلقہ خبریں