کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کارباری سرگرمیاں کم رہیں جس کے سبب انڈیکس میں 214 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
بدھ کے روز جن مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 43,207.81 پر تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں چند پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔
اسٹاک مارکیٹ کھلنے کے بعد دوسرے گھنٹے میں شدید مندی کا شکار ہوگئی اور اس میں 150 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
آج کاروبار کا اختتام 214 پوائنٹس کی کمی سے 42,993.03 پر بند ہوئی۔ بدھ کے روز مجموعی طور پر 119,954,170 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,164,688,010 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ روز بھی مارکیٹ اتار چڑھاو کا شکار رہی اور دن کے اختتام پر انڈیکس میں 11 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 43 ہزار 207 پوائنٹس سے ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 102 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 43 ہزار 091 کی سطح تک گر گیا تھا۔
ابتدا میں ہی انڈیکس میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 246 پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ ہوا اور انڈیکس 43 ہزار 453 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ کاروبار کے دوران 166 پوائنٹس کی بھی کمی دیکھی گئی تاہم کاروبار کا اختتام 11 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ ہوا اور انڈیکس 43 ہزار 218 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 19 کروڑ، 90 لاکھ، 65 ہزار 340 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9 ارب، 15 کروڑ، 21 لاکھ، 26 ہزار، 107 روپے بنتی ہے۔