اداکارہ ثروت گیلانی بچوں کو جنسی تعلیم دینے کے حق میں اٹھ کھڑی ہوئیں


اسلام آباد: معروف اداکارہ ثروت گیلانی بچوں کو جنسی تعلیم دینے کے حق میں اٹھ کھڑی ہوئی ہیں۔

ایک ویڈیو پیغام میں معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچوں سے زیادتی کرکے، ان کا جنسی طور پر استحصال کرکے ان کی ویڈیوز بنا لی جاتی ہیں اور پھر انہیں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں بچوں کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز بنانے کا مکروہ فعل سب سے زیادہ کیا جاتا ہے۔

ثروت گیلانی نے اس کریہہ عمل کی بڑی وجہ بچوں کو جنسی تعلیم نہ دیے جانا قرار دیا اور والدین سے مطالبہ کیا کہ بچوں کو جنسی تعلیم سے آگاہی فراہم کریں۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ والدین کے لیے بہت ضروری ہے کو وہ اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے انہیں جنسی تعلیم دیں تاکہ بچے اپنے اردگرد موجود خطرے کا بھانپ سکیں اور اپنی حفاظت کر سکیں۔

ثروت گیلانی نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کو ذہنی طور پر مضبوط بنائیں اور آگاہی فراہم کریں تاکہ آج کے بچے کل کے بہترین والدین بن سکیں۔


متعلقہ خبریں