شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل معاشی خودمختاری کیلئے محنت کریں گے

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل معاشی خودمختاری کیلئے محنت کریں گے

لندن: برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے معاشی خودمختاری کے لیے خود محنت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

گزشتہ روز شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی زندگی کو خیرباد کہہ کر شمالی امریکہ منتقل ہونے کے فیصلہ کا اعلان کیا تھا۔

شاہی جوڑے نے اعلان کیا تھا کہ وہ شاہی خاندان سے الگ رہنا چاہتے ہیں تاکہ مالی طور پر خود مختار ہو سکیں۔

دونوں میاں بیوی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہی خاندان سے الگ ہونے کا فیصلہ کئی ماہ کی سوچ بچار کے بعد کیا گیا جس کا مقصد اپنی زندگی کو نیا رخ دینا ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ملکہ برطانیہ کو ایک خط بھی لکھا جس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں میاں بیوی ملکہ کی حوصلہ افزائی کے نتیجے میں یہ فیصلہ کرنے کے قابل ہوئے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکہ میں گزاریں گے اور ملکہ، دولت مشترکہ اور حمایت کرنے والوں کی عزت و توقیر کا خیال کرتے رہیں گے۔

خط کے متن میں شامل ہے کہ مختلف جغرافیائی خطوں میں رہنے کے وہ اپنے بیٹے کی بہتر پرورش کر سکیں گے وہ شاہی خاندان کی روایات کو سمجھنے کے ساتھ عام زندگی کو بھی پرکھ سکے۔

اسی تناظر میں شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا مجسمہ تاریخی تاریخی حیثیت کے حامل مادام تساؤ میوزیم کے شاہی خاندان والے حصے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے تاہم اسے تاحال موم بتیوں میں تبدیل نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں