شاہ محمود قریشی کا روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطی میں پائی جانے والی کشیدگی میں اضافہ خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ اس کشیدہ صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کا اصولی موقف دہراتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں کسی نئے تنازعہ میں فریق نہیں بنے گا، اور نہ ہی پاکستان کی سرزمین کسی علاقائی و ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال ہو گی۔

ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیا۔


متعلقہ خبریں