’ہم نے آرمی ایکٹ کے مسودہ میں اصلاحات کے لیے ترامیم جمع کرائیں‘


اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم نے آرمی ایکٹ  کے مسودہ میں اصلاحات کے لیے ترامیم جمع کرائیں ہیں۔

پی پی پی چیف وہپ قومی اسمبلی  شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ہم نے تجویز  دی ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملہ پر وزیراعظم پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کو اعتماد میں لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی کے فلور پر بات ہوسکتی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ پیپلز پارٹی کی ترامیم آئین کے آرٹیکل 243 اور 175 میں ترامیم سے متعلق ہیں، حکومت کا یہ دعویٰ غلط ہے۔ یہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور قواعد و ضوابط میں ترمیم کا معاملہ ہے۔

دریں اثناء پیپلز پارٹی پارلیمانی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ آرمی ایکٹ میں ترامیم کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ نواز نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے  کہا کہ بعض اپوزیشن جماعتوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں