آرمی ایکٹ میں ترمیم کی معاملے پر اپوزیشن کی رہبر کمیٹی میں پھوٹ


اسلام آباد: آرمی ایکٹ میں ترمیم اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن کی رہبر کمیٹی میں پھوٹ پڑگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی رہبر کمیٹی میں شامل چھوٹی جماعتوں نے آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کی یکطرفہ حمایت کے  فیصلے پر بڑی جماعتوں بشمول پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی سے سخت اظہار ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جماعتوں جمعیت علمائے اسلام ف، نیشنل پارٹی اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی نے  رہبر کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حزب اخلاف کی رہبر کمیٹی میں شامل چھوٹی جماعتوں کا موقف ہے کہ اہم قانون سازی پر مشترکہ حکمت عملی سے اتحاد کا پیغام جاتا۔ بڑی جماعتوں کی جانب سے الگ الگ فیصلے کرنے سے اتحاد کو ٹھیس پہنچی۔ چھوٹی ہے۔


متعلقہ خبریں