ملک کے متعدد علاقوں میں بارش متوقع

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختو نخوا، کشمیر،  بالائی پنجاب، شمال مغربی بلوچستان، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

آج وسطی/جنوبی پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع صاف ہونے کے سبب سردی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ شمال مغربی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ قلعہ عبداللہ، قلات، پشین، زیارت کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔

کوئٹہ اور گرد نوح میں بارش کاسلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ اور گیس پریشر کم ہونے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور بلوچستان شمالی علاقوں میں کل تک بارشوں جاری رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے اضلاع  لاہور، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھکر، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں رات اور صبح کے اوقات میں شدیددھند پڑ سکتی ہے۔ گوجرانوالہ ،گجرات، اٹک، چکوال ،جہلم، خوشاب اور راولپنڈی کے اضلاع میں با رش متوقع ہے۔

بالائی سند ھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ ، روہڑی، پڈعیدن، جیکب آباد میں رات اور صبح کے وقت دھند پڑسکتی ہے جب کہ شیگر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ ابیٹ آباد، بٹگرام، ہری پور، بشام، مانسہرہ، بونیر، چترال، دیر، مالاکنڈ، شانگلہ، سوات، صوابی، پشاور، مردان، نوشہرہ کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے۔


متعلقہ خبریں