کاشانہ میں بچیوں سے مبینہ زیادتی: رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال


لاہور: انسپکشن ٹیم نے دارالامان لاہور میں بچیوں سے مبینہ زیادتی کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوادی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم نے کاشانہ اسکینڈل میں الزامات کا سامنا کرنے والے سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ کو کلیئر قرار دیدیا  ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم نے کاشانہ لاہور میں بچیوں سے زیادتی کے الزامات غلط قراردے دیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی بچی سے زیادتی یا بچیوں کو کہیں بھیجوانے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انسپکشن ٹیم نے سابق سپریٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

چیئرمین وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے ہم نیوز کو بتایا کہ تحقیقات  کے دوران بچیوں سے زیادتی یا کہیں بھیجوانے کے ثبوت نہیں ملے۔ تحقیقات سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزار کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق سپریٹنڈنٹ افشاں لطیف نے متعدد الزامات لگائے تھے جن کی تحقیقات کی گئیں۔ افشاں لطیف کی جانب سے لگائے گئے الزامات درست ثابت نہیں ہوئے۔


متعلقہ خبریں