2019 کی بہترین موبائل ایپلیکیشنز کون سی ہیں؟

Apps

گوگل کا مشہور و معروف ایپس بند کرنے کا فیصلہ


سال 2019 اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ ختم ہونے کو ہے، ہر سال کی طرح اس بار بھی نت نئی ٹیکنالوجی نے انسانوں کو متاثر  کیا اور تیزی سے بدلتی دنیا میں اپنی جگہ بنائی۔

اس سال سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی اینڈرائیڈ فون کی ایپلیکیشنز کون سی ہیں، ان پر نظر ڈالتے ہیں۔

فیس بک میسنجر

2019 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلیکیشن فیس بک میسنجر ہے جسے ایک کروڑ 57 لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

فیس بک

دوسرا نمبر فیس بک کا ہی ہے جسے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ میسنجر

تیسرا نمبر مارک زکربرگ کی ہی ملکیت واٹس ایپ کا ہے جسے تا دم تحریر 70 کروڑ 74 لاکھ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک

چوتھا نمبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اور ایپلیکیشن ٹک ٹاک کا ہے جسے جنوری 2019 کے آغاز سے وسط نومبر تک ایک کروڑ 63 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

انسٹاگرام

انسٹاگرام کا نمبر اس فہرست میں پانچواں ہے، جسے 43 لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

شیئر اٹ

رواں برس سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئی ایپلیکیشنز میں چھٹا نمبر شیئر اٹ کا ہے۔ شیئر اٹ کے ذریعے صارفین ڈاکومنٹس، تصویریں اور ویڈیوز وغیرہ شیئر کرتے ہیں۔

لائک

لائک کا نمبر اس فہرست میں ساتواں ہے، یہ کم دورانیے کی ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔

اسنیپ چیٹ

اسنیپ چیٹ ملٹی میڈیا میسجنگ ایپ ہے جسے دنیا بھر سے پذیرائی مل رہی ہے، اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

نیٹ فلیکس

نیٹ فلیکس میڈیا سروس پروائیڈر اور پروڈکشن کمپنی نیٹ فلیکس درجہ بندی میں نویں نمبر پر آئی ہے۔

اسپاٹی فائے

دس بہترین ایپس میں دسواں نمبر اسپاٹی فائے کا ہے، یہ ڈیجیٹل میوزک، پوڈ کاسٹ اور ویڈیو اسٹریمنگ کی سروس ہے۔


متعلقہ خبریں