کراچی میں ٹیسٹ: شہریوں و طلبہ کا داخلہ مخصوص انکلوژرز میں مفت ہوگا

کراچی میں ٹیسٹ میچ: شہریوں و طلبہ کا داخلہ مخصوص انکلوژرز میں مفت ہوگا

کراچی: شہر قائد میں پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ میں شہریوں اور طلبہ و طالبات کے لیے مخصوص انکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ: شہر قائد کے لیے متبادل روٹس کا اعلان

ہم نیوز نے پی سی بی کے حوالے سے بتایا ہے کہ طلبہ و طالبات اپنے تعلیمی اداروں کے شناختی کارڈز دکھاکر ماجد خان اور ظہیر عباس انکلوژرز میں داخل ہوسکیں گے۔

شہریوں کے لیے اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز میں داخلہ مفت ہو گا مگر اس کے لیے انہیں اپنا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق ٹیسٹ میچ کے دوران کھانے کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مجسٹریٹس تعینات کیے گئے ہیں جو خلاف ورزی پر اسی وقت جرمانے عائد کریں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کے باعث اسٹیڈیم فلائی اوور سے سوک سینٹر / حسن اسکوائر ٹریفک کے لیے بند ہو گا۔ ٹریفک براستہ تھانہ نیو ٹاؤن یونیورسٹی روڈ سے یو ٹرن پرانی سبزی منڈی سے سوک سینٹرکی طرف جائے گا۔

ہم نیوز نے ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرشاہ سلیمان روڈ اسٹیڈیم سگنل سے سوک سینٹر/ حسن اسکوائرکے لیے بند ہوگا۔

کرکٹ ٹیسٹ میچ کی وجہ سے سڑک پہ سفر کرنے والے افراد اسٹیڈیم سگنل سے پرانی سبزی منڈی کی طرف جائیں گے اور وہاں سے لیاقت آباد/ حسن اسکوائر کی طرف مڑ سکیں گے۔

ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ حسن اسکوائر فلائی اوورسے یونیورسٹی روڈ کی طرف جانے کے خواہش مند سوسائٹی بلڈنگ تک متبادل راستہ اپنائیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل راولپنڈی میں دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ بنا کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔ اس میچ کے بے نتیجہ اختتام پذیر ہونے کی بڑی وجہ تین دن تک بارش کا ہونا تھا۔

ٹی ٹوینٹی سیریز، سری لنکا نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی وجہ سے پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ پانچ دن تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جس کی وجہ سے قوی امکان ہے کہ شائقین کرکٹ بھرپور طریقے سے میچ سے لطف اندوز ہوں گے


متعلقہ خبریں