عوام کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں، سراج الحق

عوام کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں، سراج الحق

فوٹو: فائل


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے اور قوم کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی ناکامیاں چھپانے اور ڈپریشن دور کرنے کے لیے ملک میں کم اور دوروں پر زیادہ رہتے ہیں۔ موجودہ حکومت نے 15 ماہ میں سب سے زیادہ قرضے اور یوٹرن لیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو لوگوں نے تبدیلی کے نام پر ووٹ دیا تھا لیکن ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ جھوٹ بولنے والے تبدیلی نہیں لا سکتے۔ موجودہ حکومت اپنے پہلے چند ماہ میں ہی ناکام ہو گئی۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے اور قوم کے پاس اب جماعت اسلامی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے۔

انہوں کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے وہ بھارتی فوجوں کا قبرستان ثابت ہو گا۔ 22 دسمبر کو لاکھوں لوگ ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں پیپلز پارٹی نے پھر راولپنڈی آنے کا فیصلہ کر لیا، بلاول بھٹو زرداری

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے باہمت نوجوانوں کی موجودگی میں کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا۔


متعلقہ خبریں