اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کے گواہ بن گئے۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم کے خلاف گواہی دیں گے جبکہ ان کے علاوہ نیب مجموعی طورپر59 گواہان عدالت میں پیش کرے گا۔
وزیر ریلوے بطورشکایت کنندہ نیب کے پہلے گواہ ہوں گے جبکہ وزارت توانائی کے چار افسران بھی گواہان میں شامل ہیں۔
قائمقام جنرل منیجر سوئی سدرن گیس فصیح الدین بھی گواہان میں شامل ہیں جبکہ جمیل اجمل ڈائریکٹر پوسٹ قاسم اتھارٹی بھی استغاثہ کے گواہ ہوں گے۔