قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی: پرو وائس چانسلر کا منصب سرد جنگ کا سبب بن گیا

قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی: پرو وائس چانسلر کا منصب سرد جنگ کا سبب بن گیا

نواب شاہ: قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی نواب شاہ میں پرو وائس چانسلر کے عہدے کے لیے سرد جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔

پاکستان کی 9 یونیورسٹیز ایشیا کی بہترین جامعات میں شامل

ہم نیوز نے اس سلسلے میں انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈین آف کوالٹی کنٹرول سیل پروفیسر ڈاکٹر عنایت اللہ کا کیپوٹو وزیراعلیٰ سندہ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے پرو وائس چانسلر کی تقرری کا حکمنامہ لے آئے تھے۔

ذرائع کے مطابق حکمنامہ لانے کے باوجود قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے پروفیسر عنایت کاکیپوٹو کو پرووائس چانسلر کا چارج دینے سے انکار کردیا گیا۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ جب افسوسناک امر یہ ہے کہ عنایت کاکیپوٹو کی جانب سے سیکرٹری یونیورسٹیز کو جمع کرایا جانے والا پرو وائس چانسلر کی تعیناتی کا آرڈر جعلی نکلا ہے۔

ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ سیکریٹری یونیورسٹیز کی جانب سے آرڈر کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

ہم نیوز نے سیکرٹری یونیورسٹیز کے دفتر سے جاری ہونے والا جعلی آرڈر اور جعلی آرڈر کی تصدیق کا نوٹی فکیشن بھی حاصل کرلیا ہے۔

بلوچستان یونیورسٹی: طلبہ کے لیے یونیفارم پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

سیکرٹری یونیورسٹیز کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں لکھا گیا ہے کہ جس نوٹی فکیشن کا حوالہ دیا گیا ہے اس پر جو نمبر درج ہے وہ اصل ریکارڈ میں ہی موجود نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں