ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک و سرد جبکہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان کے اضلاع میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔  اس دوران پنجاب کے بعض علاقوں میں کُہر پڑنےکا بھی امکان ہے۔

گذشتہ روز کشمیر کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی ، چکوال ، جہلم ،سیالکوٹ، سوات ، ہزارہ ، پاراچناراور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اس دوران مالم جبہ، مری، اسکردو اور بگروٹ میں برفباری بھی ہوئی۔ بارش: کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 21،سٹی 20)کوٹلی 21 ، راولاکوٹ 15، گڑھی دوپٹہ 07 ، خیبر پختونخواہ: مالام جبہ 13 ، کاکول 08، بالاکوٹ 04 ، سیدوشریف 03، پٹن، پاراچنار02، پنجاب : مری 10،منگلا اور چکوال07 ، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد ( سید پور 08 ، بوکرا 07 ، زیروپوائنٹ 06،گولڑہ 01) ، راولپنڈی (چکلالہ ، شمس آباد 02) ، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 02،سٹی 01 ) ، جہلم 01، گلگت بلتستان: اسکردو 03 ، استور 02 اوربگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی۔ برفباری (انچ):مالم جبہ 06 ، مری 04 ، اسکردو 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں