پی ایس ایل 3 میچ 33: کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی – لائیو اپڈیٹس

  • میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے 33ویں اور فیصلہ کن میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

ہم نیوز پی ایس ایل تھری کے 33ویں میچ کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس  فراہم کر رہا ہے۔  پی ایس ایل لائیو اسکور کے لئے اس صفحے کو ریفریش کریں۔

میچ کو 16 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

میچ ایمپائر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہونے کی صورت میں ٹاس سات بج کر 45 منٹ پر ہوگا اور میچ آٹھ بج کر 15 منٹ تک شروع کیا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم کو خشک کرنے کا عمل جاری ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ خشک کرنے کے لیے پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔

اسٹیڈیم کو خشک کرنے کے لیے پاک فوج نے ہیلی کاپٹر میدان میں اتار دیا۔

ایلیمینیٹر مرحلے میں ہارنے والی ٹیم کو گھر کا ٹکٹ کٹانا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں