سیکرٹری اسلام آباد ہائی کورٹ بار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

عمران خان کے الفاظ اور لہجہ مناسب نہیں تھا، توہین عدالت کیس کا فیصلہ جاری

فوٹو: فائل


لاہور واقعے کے خلاف وکلا کو زبردستی چیف جسٹس کی عدالت سے باہر نکالنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سیکریٹری اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن عمیر بلوچ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے سیکرٹری ہائیکورٹ بار کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی حد تک لائسنس بھی معطل کردیا۔

اس کے علاوہ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 19 دسمبر کو عمیر بلوچ سمیت دیگر فریقین ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

عدالتی حکم نامے میں جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ عدالتی کارروائی میں مداخلت پر کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق انہوں نے کہا کہ عدالتی کارروائی کے دوران عمیر بلوچ نے وکلاء کو زبردستی باہر نکالا، عمیر بلوچ روسٹرم پر آئے ان کا رویہ پیشہ ورانہ نہیں تھا۔

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا کہ عمیر بلوچ نے کہا کہ ججز کو ہڑتال روکنے کی بجائے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

گزشتہ روز وکلاء نے پی آئی سی پر حملہ کرکے وہاں توڑ پھوڑ کی اور متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: وکلاء کا لاہور کے اسپتال پر حملہ، توڑ پھوڑ، خاتون سمیت دو جاں بحق


متعلقہ خبریں