وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس شروع

اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ قانونی ٹیم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق بریفنگ دے گی۔

اجلاس میں حزب اختلاف کے احتجاج کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جبکہ غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق بھی گفتگو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی بیانیے کے حوالے سے بھی وزیراعظم ہدایات دیں گے جبکہ اہم معاملات پر ترجمانوں کو اعتماد میں لیں گے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ روز حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کرنے کی اجازت دی تھی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سماعت کرنے والے بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے تحریری فیصلہ میں کہا کہ وفاقی حکومت نے بیان حلفی دیا ہے کہ وہ قانون سازی شروع کرے گی۔

آرمی چیف کا عہدہ فوج کی کمانڈ، تربیت اور نظم وضبط کے لیے اہم ہے، ہم یہ معاملہ پارلیمنٹ اور وفاقی حکومت پر چھوڑتے ہیں۔ آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے آئین کی شق 243 کے تحت حل کیا جائے تاہم آرمی چیف آج سے مزید 6 ماہ کے لیے اپنے عہدے پر رہ سکتے ہیں۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ پارلیمنٹ مدت کا تعین اور دیگر ضابطے طے کرے۔


متعلقہ خبریں