مہنگائی ختم کرنے کا کوئی وقت نہیں دے سکتے، مشیر تجارت

حکومت ٹیکسٹائل شعبوں کی بھرپور معاونت کرے گی، مشیر تجارت

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کی سمت درست کر لی ہے تاہم مہنگائی کم کرنے کا کوئی وقت نہیں دے سکتے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فرنیچر کی صنعت پاکستان میں خاصے بہتر انداز میں کام کر رہی ہے تاہم فرنیچر کی صنعت کے لیے ڈیوٹی اسٹرکچر کو ٹھیک کرنا ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فرنیچر کی برآمد بڑھانے کی ضرورت ہے تاہم صنعتکار اپنی فرنیچر مصنوعات کے معیار کو مزید بڑھائیں۔ ہمارا ڈالر ایکسچینج ریٹ نارمل اور مستکم ہوچکا ہے جبکہ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پہلی بار سپرپلس ہو گیا ہے۔

مشیر برائے تجارت نے کہا کہ چین کے ساتھ سی پیک پر کئی معاملات ٹھیک سمت میں جا رہے ہیں۔ امریکہ کے اپنے مفادات ہیں اس لیے وہ سی پیک پر پاکستان چین تعلقات پر تحفظات کا اظہار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت سی پیک متنازعہ نہ بناتی تو عالمی غلط فہمیاں پیدا نہ ہوتیں، احسن اقبال

انہوں ںے کہا کہ ملک میں معیشت کی حالت انتہائی خراب ہو چکی تھی لیکن اب حالات ٹھیک ہو رہے ہیں اور ٹیکسٹائل سیکٹر بھی اب خوش ہے کیونکہ ان کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ہم مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں اور مختلف سیکٹرز میں اصلاحات بھی جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں