میجر لاریب قتل کیس میں لڑکی نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا


اسلام آباد: اسلام آباد کے علاقے کراچی کمپنی میں قتل ہونے والے فوجی ایس ایس جی کمانڈو میجر لاریب حسن ِگل قتل کیس میں گرفتار لڑکی نے پولیس کو بیان رکارڈ کرا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی حراست میں زیر تفتیس لڑکی علینہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں اور میجر لاریب پارک میں بیٹھے ہوئے تھے کہ دو افراد ڈکیتی کی غرض سے ہمارے سامنے آ کر کھڑے ہو گئے

لڑکی کے بیان کے مطابق ایک شخص کے پاس پسٹل تھا اور انہوں نے ہم سے کہا جو کچھ بھی ہمارے پاس ہے نکال دیں۔

علینہ نے پولیس کر بتایا ہے کہ میجر لاریب نے ذرا توقف کیا تو ملزمان نے لاریب کے منہ پر لات ماری۔ لڑکی کے مطابق ملزمان نے پسٹل سے فائر کر دیا اور گولی میجر لاریب کے سر پہ لگی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میجر لاریب کے ساتھ ان کے خاندانی تعلقات تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے جواں سال رہنما قتل

خیال رہے کہ سیکٹر جی نائن کے قریب واقع  پارک میں جعمرات کی شب نامعلوم افراد نے میجر لاریب کے سر پر گولی مار کر قتل کردیا تھا اور پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے علینہ کو گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس نے ابتدا میں اسے موبائل چھیننے کا واقعہ قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں