بل گیٹس کا پاکستان کو 1.08 ارب ڈالر دینے کا اعلان

فائل فوٹو


اسلام آباد: بل گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مد میں 1.08 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے، یہ رقم پاکستانی روپوں میں 165 ارب سے زائد بنتی ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ابوظہبی میں بل گیٹس سے ملاقات کی جس میں مخلتف پروگرامز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

بل گیٹس نے کہا کہ ان کی فاؤنڈیشن پاکستان کیساتھ پولیو کے خاتمے اور دیگر پروگرامز میں تعاون جاری رکھے گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بل گیٹس کو پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تمام پروگرامز پر سو فیصد عمل درآمد کیلئے پر عزم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلے ایک مربوط اور جامع منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے 2.06 بلین ڈالر اور حکومت پاکستان150 ملین ڈالر فراہم کرے گی۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کوششیں قابل ستائش قرار دیا۔


متعلقہ خبریں