پاکستان کے نو عمر جوان نے جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ جیت لی


کراچی:  13 سالہ سید عماد علی  نے انگلینڈ میں ہونے والی جونئیرورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ جیت کر لفظوں کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کر دیا سید عماد علی سب سے کم عمر جونئیر ورلڈ چیمپین بن گئے۔

انگلینڈ کے شہر ٹورکے میں  ہونے والی ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں عماد علی تینوں روز ٹاپ پوزیشن پر رہے۔اس دوران وہ 20 میں سے 17 میچز جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپئین شپ میں پاکستانیوں نے اپنی دھاک  بٹھادی۔ پاکستان نہ صرف جونیئر ورلڈ اسکریبل کا چیمپئن بنا بلکہ ٹاپ فائیو پوزیشنز پربھی پاکستان کا قبضہ رہا۔ چیمپئن شپ کی چھ میں سے پانچ کیٹیگریز میں پاکستانی شاہینوں نے میدان مار لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹین پن کے کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت انڈونیشیا میں ہونے والے مقابلے میں شریک

پاکستانی  پلیئرز نے چیمپئین  شپ کی چھ میں سے پانچ  کٹیگریز کے ٹائٹل اپنےنام کئے۔ عماد علی کے علاوہ طحہ مرزا انڈر 18، صائم وقار انڈر 14، مونس خان انڈر 12 اور مصباح الرحمن انڈرٹین  کے ورلڈ چیمپئین بنے۔

رنرزاپ ٹرافی پاکستان کے دانیال ثناء اللہ نےجیتی، حسان ہادی نے تیسری، صہیب ثناء اللہ  نے چوتھی اور حماد ہادی  نے  پانچویں  پوزیشن حاصل  کی۔


متعلقہ خبریں