وزیراعظم کی لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کا جائزہ لینے کی ہدایت

اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم اور حکومت کی قانونی ٹیم کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس کے دوران عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کا جائزہ لیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ قانونی ٹیم عدالت کے فیصلے کا جائزہ لے کر وفاقی کابینہ میں رپورٹ پیش کرے۔

انہوں نے بتایا کہ فیصلے سے متعلق حکومتی لائحہ عمل کابینہ اجلاس میں طے کیا جائے گا جبکہ حکومتی حکمت عملی آئندہ کابینہ اجلاس میں طے ہو گی۔

دوسری جانب نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پر اسپیکر قومی اسد قیصر اور سابق وزیر قانون بابر اعوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

گفتگو کے دوران نواز شریف کا نام ای سی ایل نکالنے سے متعلق قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ بطور اسپیکر قومی اسیمبلی آئین اور ارکان کا خیال رکھنا ان کا فرض ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کو انسانی اور طبی بنیادوں پر ملک سے باہر جانےکی اجازت دی گئی ہے، حکومت عدالتی فیصلوں کو من و عن قبول کرتے ہوئے عمل کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا فیصلہ تھا کہ صحت پہلے سیاست بعد میں، ماضی میں شخصیات بیان حلفی دے کر گئے لیکن واپس نہ آئے۔

نواز شریف کی لندن روانگی

اس سے قبل ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ سابق وزیراظم کو لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس منگل کی صبح پہنچے گی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے معاملے میں کسی کا کوئی کردار نہیں، شیخ رشید

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے ن لیگی قائد کا آج صبح پھر تفصیلی معائنہ کیا اور ان کو سفر کے قابل بنانے کے لئے ڈاکٹرز نے صلاح مشورہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکے۔

بیرون ملک جانے کی اجازت

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو غیر مشروط طور پر چار ہفتوں کے لیے بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت دیتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکال دیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عدالت نے انسانی بنیادوں پر نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ نواز شریف کی صحت بہتر نہ ہونے پر مدت میں توسیع کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں