کراچی: پاکستن اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 340 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
100 انڈیکس چھ ماہ بعد 37583 پر بند ہوا، آج 9.56 ارب روہے مالیت کے 36.83 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔
جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 37 ہزار 243 سے ہوا تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 40 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔