جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بحال

فوٹو: فائل


راولپنڈی: جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس جمعرات سے دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔

منیجر آپریشنز میٹرو بس سروس شمائلہ محسن نے جڑواں شہروں میں 14 روز بند رہنے کے بعد جمعرات سے میٹرو بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

شمائلہ محسن کے مطابق میٹرو بس سروس صبح 6 بجے سے باقاعدہ شروع کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ راولپنڈی پہنچنے پر میٹرو بس سروس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں میٹرو بس سروس معطل: آزادی مارچ کے شرکاء نے میٹرو اسٹیشنز کو اپنی آرام گاہ بنا لیا

آزادی مارچ 30 اکتوبر کی شب راولپنڈی میں داخل ہوا تھا جس کے بعد 31 اکتوبر سے میٹرو بس سروس بند کرنے کا اعلان کیا گیا اور آزادی مارچ جاری رہنے تک میٹرو بس سروس معطل رہی تاہم آج آزادی مارچ کے اختتام پر میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان میٹرو بس سروس معطل ہونے سے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا تھا وہیں دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ میں شریک افراد نے میٹرو بس اسٹیشنز کو اپنی آرام گاہ بنا لیا تھا۔


متعلقہ خبریں