راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیوں کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہآرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں بلکہ اس معاملے پر چند قانونی آپشنز زیر غور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کے متعلق عالمی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور قانونی نکات کے متعلق حتمی فیصلے سے مناسب وقت پر عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کمانڈر کلبھوشن یادیو کیس کا ازسرنو جائزہ لینے کے لیے مختلف نکات زیرِغور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں دھرنے سے پاک فوج کا کوئی لینا دینا نہیں، میجر جنرل آصف غفور