برمنگھم : سکھ مذہب کے بانی ، باباگرو نانک کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر برمنگھم کی سنٹرل لائبریری میں 550 موسیقار اور ایک گلوکار موسیقی کا خاص مظاہرہ کریں گے۔
بابا گرو نانک کی برسی 12 نومبر کو منائی جا رہی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 550 موسیقاروں اور کوئروں کا ایک گروپ سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ کر ناداروں کے لئے رقم جمع کرے گا۔
خیال رہے کہ گرو نانک 1469 میں شمالی ہندوستان کے پنجاب میں پیدا ہوئے تھے۔ جن کا بنیادی پیغام خدا کی آفاقی تھا۔ لفظ سکھ کے لغوی معنی طالب علم ہیں ، جبکہ گرو کے معنی استاد ہیں۔
واضح رہے کہ بابا گرو نانک کی تعلیمات سکھوں کی متبرک کتاب گرو گرنتھ میں موجود ہیں۔ یہاں پر ان کی 974 منظوم نظمیں موجود ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سکھوں کے پیشوا گرونانک کے پانچ سو پچاسویں یوم پیدائش پر کرتار پور راہداری کا افتتاح بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بابا گرونانک کو خراج تحسین، پاکستان نے یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا