لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اثاثے چھپانے کے معاملے پر سابق کپتان و قومی ٹیم کے کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ پانچ سال سے ایف بی آر کی جانب سے محمد حفیظ کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر محمد حفیظ کا سال 2014 سے سال2018 تک کا آڈٹ کیا گیا ہے اور ان کے تمام بینکوں سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ کرکٹرنے تقریبا 17 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ایف بی آر کو ظاہر نہیں کئے جس پر ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔