پی سی بی: تنخواہوں کی ادائیگی کے بغیر سینکڑوں ملازمین فارغ

پی سی بی: تنخواہوں کی ادائیگی کے بغیر سینکڑوں ملازمین فارغ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 250 ملازمین کو تنخواہ دیے بغیر ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے۔ ملازمتوں سے فارغ کیے جانے والے ملازمین گزشتہ دو ہفتوں سے تنخواہوں کی ادائیگی کے منتظر ہیں۔

پی سی بی کے تین اعلیٰ آفیشلز آسٹریلیا جانے کو تیار، لاکھوں روپے خرچ ہونگے

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ تنخواہ کی ادائیگی کے منتظر راولپنڈی ریجن کے کیوریٹر واجد حسین انتقال کر گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہیں گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی گئی تھی۔

ترجمان پی سی بی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ واجد حسین کے انتقال پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لواحقین کے لیے جو کرسکتے ہیں وہ ضرور کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کا دعویٰ ہے کہ تمام ملازمین کو آئندہ ایک دو دن میں تمام بقایاجات کی ادائیگی کردی جائے گی۔

پی سی بی نے 243 ریجنل گراؤنڈز کے لئے کیوریٹرز کو کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کردی

ترجمان پی سی بی کے مطابق ریجنز ختم ہونے کے بعد انسانی ہمدردی کے تحت ملازمین کو دو ماہ کا کانٹریکٹ دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مستقبل کے حوالے سے دیگر امور پر کام جاری ہے۔


متعلقہ خبریں