اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 2018 کے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔
ایک علامیہ میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ 95 فیصد پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ پولنگ ایجنٹس کے دستخطوں کے بغیرجاری نہیں کیا۔
علامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنی کسی رپورٹ میں ایسے اعداد وشمار جاری نہیں کیے۔ مستقبل میں اس طرح کے غیر مصدقہ بیانات سے اجتناب برتا جائے۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نےاسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات میں کھلے عام دھاندلی کر کے ایک جماعت کو جتایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوبارہ الیکشن کے مطالبے پر قائم ہیں دھاندلی زدہ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمان
انہوں نے کہا تھا کہ ہم دوبارہ الیکشن کے مطالبے پر قائم ہیں ۔ ہم دھاندلی زدہ حکومت نہیں مانیں گے۔ جتنی جلدی فیصلہ کروگے اتنا اچھا ہوگا۔ خود بھی مشکل سے نکل جاؤ اور ہم بھی واپس چلے جائیں گے۔