اسلام آباد: امریکی کمپنی کی معاونت سے پاکستان کے ایک نوجوان نے تیل کے کم خرچ پر چلنے والی کار تیار کر لی ہے۔
عطا رفیق نے اپنی ایجاد میں مختلف گاڑیوں کے استعمال شدہ اور مقامی مارکیٹ میں دستیاب پرزے لگائے ہیں۔
گاڑیاں بنانے والی کسی کمپنی یا حکومت پاکستان کی مدد کے بغیر ہونہار نوجوان نے چھ ماہ میں کار تیار کی ہے اور وزن کم ہونے کے سبب تیل کی کھپت بھی کم ہے۔
کراچی کے رہائشی عطا رفییق کے والد نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے نے گاڑی کے ڈیزائن سے لے کر پرزوں کی خریداری تک ہر چیز جیب خرچ سے بنائی ہے۔