اسلام آباد: پاکستان کے معروف ماہر علم نجوم پروفیسرغنی جاوید نے پیش گوئی کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز مارچ 2020 سے قبل ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے۔
نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 2020 تک نوازشریف کی صحت سنبھلتی نظر نہیں آ رہے جب کہ مریم نواز کو بھی 18 اکتوبر کے بعد بہت بڑی مشکل پیش آنے والی ہے۔
ماہر علم نجوم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے زائچے میں ایک ایسا سیارہ آئے گا جس کے سبب وہ مئی یا ستمبر 2020 میں لمبے عرصے کے لیے ملک سے باہر چلے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو بھی صحت کے سنگین مسائل کا سامنا ہے اور ان کے اپنے بڑے بھائی کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔ پروفیسر غنی جاوید نے کہا کہ شہبازشریف کے سامنے بہت بڑی رکاوٹ ہے جو جلد دور ہوتی نظر نہیں آ رہی۔
مریم نواز کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کے بعد مریم نواز کو بھی اپنی طبیعت، حالات یا مخالفین کی طرف سے بہت مسائل دیکھنے پڑیں گے بالخصوص 23 مارچ 2020 کے بعد حالات مزید بگڑ جائیں گے۔
ماہرعلم نجوم نے کہا کہ مریم نواز کو ایسا چلینج پیش آ سکتا ہے جس کا سامنا ہر بڑے سیاست دان کو کرنا پڑتا ہے۔
پاکستان کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے پروفیسر غنی جاوید نے کہا کہ 23 مارچ 2020 تک پاکستان کے حالات بہت تبدیل ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ برس مئی میں ملک میں مختلف قسم کی صورتحال پیدا ہو جائے گی اور بحیثیت قوم ہم پر بہت بڑا چیلنج آ رہا ہے جو 30 ماہ رہے گا، اس قسم کے چلینج یا قوم کو گرا دیتے ہیں یا مزید مضبوط بناتے ہیں۔