کوئٹہ : بلوچستان کے مشیر تعلیم محمد خان لہڑی نے کہا کہ بلوچستان کے محکمہ تعلیم میں ریکروٹنگ پالیسی تبدیل کی ہے، شیڈول کے مطابق محکمہ تعلیم میں اصلاحات لارہے ہیں ،3600 پوسٹوں پر تعیناتیاں کی ہیں۔ 9600 کے قریب اساتذہ بھرتی کررہے ہیں ۔
مشیر تعلیم بلوچستان، سیکرٹری تعلیم اور ترجمان حکومت بلوچستان نے پریس کانفرنس کی ہے ۔
محمد خان لہڑی نے کہا کہ ،2200 کے قریب ایس ایس ٹی ٹیچرز پبلک سروس کمیشن کی مدد سے بھرتی کرینگے، بلوچستان لازمی تعلیم سروس بل بھی موجودہ حکومت نے پاس کیا۔
مشیر تعلیم نے کہا کہ 740 کے قریب اسکولوں میں چھوٹے چھوٹے مسائل حل کررہے ہیں،200 پرائمری اسکولوں کو مڈل کا درجہ دے رہے ہیں،غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں کو قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں،حکومت محکمہ تعلیم میں مسائل حل کرنے جارہی ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری تعلیم طیب لہڑی نے کہا کہ ایک سال سے تعلیم کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں،محکمہ تعلیم کے 75 ہزار کے قریب ملازمین کیلئے 14 ہزار کیلئے سہولیات موجود ہے،دیگر صوبوں کے لوگوں کو محکمہ تعلیم میں بھرتی کرنے کی باتیں درست نہیں۔
انہوں نے کہا کون ہوگا جو اپنی سروس کو داو پر لگا کر دوسرے صوبوں کے لوگوں کو تعینات کریں۔ایک سوال کے جواب میں پوسٹوں کی فروخت کی باتیں افواہیں ہے۔ ایک سال میں ڈھائی ہزار کے قریب لوگ ریٹائر ہوتے ہیں۔
ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی تعلیم کے بجٹ میں 13 فیصد اضافہ کیا گیا،3 سے 4 سو اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ حکومت روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بلوچستان یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل: بی این پی طلبہ کے ساتھ کوئٹہ کی سڑکوں پر
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ محکموں میں قانون سازی کے تحت اصلاحات لارہے ہیں۔