پی سی بی نے انڈر 18 ویمنز کرکٹ ٹیم کی تیاری کے لیے ٹرائلز کا اعلان کردیا

پی سی بی کا وویمن کرکٹرز کے لئے سینٹرل کنڑیکٹ کا اعلان

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے انڈر 18 ویمنز کی تیاری کے لیے ٹرائلز کا اعلان کردیا ہے، ٹرائلز کا مقصد آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈکپ 2021 کی تیاری ہے۔

پی سی بی کے مطابق کل سے شروع ہونے والے ٹرائلز کا انعقاد ملک بھر کے 8 مختلف شہروں میں کیا جائے گا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کل سے شروع ہونے والے ٹرائلز 2 روز تک جاری رہیں گے۔

6 نومبر کو ٹرائلز بہاولپور اور 7 نومبر کو انضمام الحق ہائی پرفارمنس اکیڈمی ملتان میں ہوں گے۔ 8 نومبر کو ایبٹ آباد جبکہ 9 نومبر کو فیصل آباد اور پشاور میں ٹرائلز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: خواتین کرکٹرز کی تربیت کے لیے غیرملکی کوچز بلانے کا فیصلہ

ٹرائلز میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ویمنز کرکٹرز ٹی ٹونٹی انڈر 18 ویمن چیمپین شپ میں شرکت کرسکیں گی۔

چیمپئین شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ویمنز کرکٹرز کو 16 روزہ تربیتی کیمپ میں طلب کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں