پاکستان میں عام آدمی کو ترقی کے ثمرات نہیں ملے، عمران خان


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں عام آدمی کو ترقی کے ثمرات نہیں ملے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان ٹرین حادثے پر افسوس ہے اور جاں بحق افراد کے ورثا سے تعزیت کرتا ہوں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دُعا گو ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے صدر عالمی بینک کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھرپور تعاون پر ورلڈ بینک کا مشکور ہوں۔ ماضی میں ہمارا نظام حکومت اور بیورو کریسی ایشیا میں بہتریں تھی۔ 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا میں تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کاروباری آسانیوں پر ماہرین کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ ملک میں غربت کے خاتمے کے لیے ہم نے احساس پروگرام شروع کیا اور معاشی مشکلات کے باوجود غربت کے خاتمے کے لیے یہ پروگرام شروع کیا جبکہ تجارتی خسارے میں کمی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سانحہ تیز گام ایکسپریس: وزیراعظم کا ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کا حکم

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان انصاف کی بہتری کے لیے نظام کو بہتر کرنے میں پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں