شرجیل خان کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن ٹو کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے پابندی کا شکار ہونے والے بلے باز شرجیل خان کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق شرجیل خان پی سی بی اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کے تحریری امتحان میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شرجیل خان کو اب بہاولپور، شیخوپورہ اور کراچی میں جہاں وہ جونیئر کھلاڑیوں کے سامنے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد شرجیل خان کا نام پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے کلیئر کردیا جائے گا اور اگر وہ وہاں کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے تو انہیں دورہ نیدرلینڈر، آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے منتخب کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ موجودہ ڈومیسٹک سیزن میں اوپننگ بلے باز کی واپسی کا کوئی امکان نہیں۔

شرجیل خان پر پی ایس ایل ٹو میں اسپاٹ فکسنگ کے باعث پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کی سزا 10 اگست کو ختم ہو گئی۔


متعلقہ خبریں