حکومتی اور رہبر کمیٹیوں کے درمیان جاری مذاکرات بے نتیجہ ختم

حکومتی و رہبر کمیٹیوں کی بیٹھک بے نتیجہ ختم: کل پھر مذاکرات ہوں گے

اسلام آباد: حکومتی اور رہبر کمیٹی کے درمیان جاری مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ہیں البتہ دونوں کمیٹیوں نے اتفاق رائے کیا ہے کہ رابطوں کا سلسلہ برقرار رہے گا لیکن اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا ہے۔

حکومتی و رہبر کمیٹیوں کے مذاکرات میں وقفہ: وزیراعظم کا استعفیٰ زیر غور نہیں آیا

ہم نیوز کے مطابق پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں تقریباً 20 منٹ بعد کمیٹیاں اس نتیجے پر پہنچیں کہ جاری مذاکرات میں کوئی نتیجہ فی الوقت تک برآمد نہیں ہوسکا ہے لہذا دوسرا دور اختتام پذیر کردیا جائے۔

حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں اعتراف کیا کہ آج کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے لیکن ہمارے درمیان رابطے برقرار رہیں گے۔

حکومتی و رہبر کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی

رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی نے بھی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ آج کی بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکی ہے۔ ان کا بھی کہنا تھا کہ بات چیت کا سلسلہ برقرار رہے گا لیکن اس کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا ہے۔

جمعہ کے دن حکومتی و رہبر کمیٹیوں کے دوران ہونے والے پہلے باضابطہ مذاکرات کے دو ادوار ہوئے جس کے درمیان وقفہ بھی رکھا گیا۔ اس دوران حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان کو صورتحال سے آگاہ کیا اور ان سے مشاورت بھی کی۔


متعلقہ خبریں