مولانا فضل الرحمان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت آج

کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف کارروائی سے انکار پر آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا، مولانا فضل الرحمان

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) مولانا فضل الرحمان کی تقاریر پر بغاوت کے مقدمے کے اندراج کے لئے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی مقامی وکیل ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ  مولانا فضل الرحمان آج کل اشتعال انگیز تقاریر کر رہے ہیں جو بغاوت کے زمرے میں آتی ہیں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وفاقی حکومت کو اشتعال انگیز تقاریر پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے  کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے جس کی جماعت اسلامی کے علاوہ تمام اپوزیشن کی جماعتوں نے حمایت کی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے آزادی مارچ کو روکنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کو ملانے والے اٹک پل پر کنٹینرز پہنچا دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے پیش نظر پشاور سے لاہور جی ٹی روڈ بھی بند کیے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں