لاہور کے اتوار بازاروں میں مہنگائی کا راج برقرار

رمضان المبارک سے قبل ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور: ملک بھر اتوار بازاروں کی طرح لاہور میں بھی مہنگائی کا راج  برقرار ہے۔

لاہور کے اتوار بازارمیں آلو فی کلو 38 روپے سے بڑھ کر 40 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ  پیاز فی کلو 50 روپے سے بڑھ کر 53 روپے،  ٹماٹر فی کلو 63 روپے سے بڑھ 68 روپے، لہسن بھی 186 روپے سے بڑھ کر 192 روپے فی کلو میں بیچا جا رہا ہے۔

دیگر سبزیوں کے نرخوں پر بات کریں تو  کریلا 62 سے بڑھ کر 65 روپے، پالک بھی 2 روپے اضافے کے بعد 26 روپے فی کلو، لیموں فی کلو 80 روپے سے بڑھ کر 83 روپے، سبز مرچ 248 روپے فی کلو سے بڑھ کر 258 روپے جبکہ  پھول گوبی کی قیمت میں بھی دو روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مٹر آٹھ روپے اضافے کے ساتھ 170 روپے فی کلو،  گاجر اور ساگ کی قیمت بھی دو روپے اضافے کے بعد 38 اور 30 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں