کراچی میں دودھ کے بعد آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،شہری بلبلا اٹھے

لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بدستور غائب

فوٹو: فائل


کراچی میں دودھ کے بعدآٹا بھی مہنگا ہوگیا۔2 4 سے 45 روپے کلو میں  بکنے  والا آٹا50 سے 60 روپے کلو  فروخت ہورہا ہے ۔آل پاکستان فلورملزایسوسی ایشن نےالزام عائدکیاہےکہ دوملین ٹن گندم پنجاب جانےکی وجہ سے سندھ میں گندم کی قلت کاسامناہے۔

سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فائن آٹا 52 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہورہا ہے، چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت 60 روپے، جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 600 روپے کا ہوگیا ہے۔

کراچی شہر میں دودھ جیسی بنیادی ضرورت کی چیز کی قیمت  کنٹرول  نہیں ہو پارہی تھی کہ اب شہریوں کو نیا اضافی بوجھ آٹے کی قیمت میں اضا فے کی صورت میں بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

اس ضمن میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ سندھ میں گندم کی قلت ہوگئی ہے جس کے بعد  فی من گندم کی بوری کی قیمت 1300 روپے سے بڑھ کر1600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔صوبے کی ایک ماہ کی گندم کی ضرورت 2 لاکھ ٹن ہے لیکن ضرورت کی گندم ملز ملکان کو فراہم نہیں کی جارہی ۔

فلور ملز ایسوسی ایشنز نے مزیدکہاکہ اس تمام صورتحال سے بارہاآگاہ کیالیکن صوبائی حکومت نےتوجہ نہ دی۔۔پانچ ماہ کےدوران پندرہ لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ہے جس میں سے حکومت کےپاس کاغذوں کی حدتک آٹھ لاکھ ٹن گندم موجودہے۔

یہ بھی پڑھیے:مہنگائی کا جن بے قابو، دودھ کے بعد آٹا بھی مہنگا ہونے کو تیار

کمشنر کراچی کی جاری پرائس لسٹ میں بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،مارکٹوں میں دکانداروں کی جانب سے بھی آٹے کی من مانی قیمت وصول کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں