شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا


اسلام آباد: ملک بھر میں حضرت امام حسینؑ اور دیگر شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے۔

شہر قائد کراچی میں چہلم شہدائے کربلا کا جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا جس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس سے قبل علم کا جلوس مارٹن روڈ سے برآمد ہوگا جبکہ مارٹن روڈ سے برآمد ہونے والا جلوس نشترک پارک پر اختتام پزیر ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے چہلم کےموقع پر صوبے بھر میں دفعہ 140  نافذ کر کھی ہے۔آج موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی ہے۔

شہر کے مجلس کے مقامات پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارکنگ کو دور رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس ایک بجے عزاخانہ شبیر سے برآمد ہوگا اور تین بجے امام بارگاہ حیدری پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

شہر میں 4 ڈی ایس پی 33 سینئر ٹریفک اہلکار جبکہ 350 کے قریب پولیس وارڈن ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق متعلقہ انچارج سیکٹرز میں اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ جلوس کے دوران شہر میں ٹریفک کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو ۔

تمام افسران دوران ڈیوٹی ٹریفک کے متعلقہ امور کے علاوہ مشکوک افراد اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھے گے ۔

ٹریفک کے تمام امور کی نگرانی قائم مقام سی ٹی او سید علی رضا خود کریں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں