برطانوی پارلیمنٹ کے پاس بریگزٹ کے حوالے سے تاریخی فیصلہ کرنے کا موقع ہے، بورس جانسن


برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ  پارلیمنٹ کے پاس بریگزٹ کے حوالے سے تاریخی فیصلہ کرنے کا موقع ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ  کے خصوصی اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ ہم بریگزٹ سے آگے بڑھ جائیں۔ امید ہے کہ یہ بریگزٹ پر نتائج کے حصول کا لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پارلیمنٹ کے پاس تاریخی فیصلہ کرنے کا موقع ہے۔ برطانوی عوام اور یورپی یونین بریگزٹ مکمل ہوتا دیکھنا چاہتی ہیں۔

یورپی یونین سے ہونے والے معاہدے  پر برطانوی پارلیمنٹ میں نئی بریگزٹ ڈیل پر آج ووٹنگ  ہورہی ہے۔ اجلاس کے دوران  نئی بریگزٹ معاہدے پر  اراکین پارلیمنٹ نے  سوالات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ معاہدہ طے پا گیا

لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربن نے کہا کہ نیا معاہدہ پچھلے معاہدے  سے زیادہ برا ہے، حکومت پر بھروسی نہیں کیا جس سکتا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق  دو روز قبل برسلز میں برطانوی اور یورپی یونین کے برگزٹ معاہدہ طے پایا تھا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے کچھ ارکان  بریگزٹ معاہدے کے حوالے سے وزیراعظم بورس جانسن کی حمایت کر سکتے ہیں۔

تاہم حکومتی جماعت کے بعض ارکان کی جانب سے اس معاہدے کو مسترد کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں