ٹریفک حادثہ: کمشنر مکران سمیت چار افراد جاں بحق

ٹریفک حادثہ: کمشنر مکران سمیت چار افراد جاں بحق

فوٹو: ہم نیوز


قلات: کوئٹہ سے 135 کلو میٹر دور قلات کے علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن (ر)طارق زہری سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ گزشتہ شب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب طارق زہری  کی گاڑی تیل بردار گاڑی سے ٹکرا گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور نعشوں کو قلات سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن (ر)طارق زہری کو آبائی علاقے قلات میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ، دو ببیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے قلات میں المناک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر مکران ڈویژن کی شہادت سے صوبے کا بڑا نقصان ہو ا ہے۔ انہوں نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہاربھی کیا۔

واضع رہے کہ طارق زہری اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل لیویز اور ماحولیات کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے تھے۔


متعلقہ خبریں