ریاستی جبر کیخلاف کشمیریوں نے سیبوں پر نعرے لکھ کر بھارت بھیج دیئے


سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے تاجروں  نے بھارتی تسلط اور جبر کے خلاف انوکھے انداز میں احتجاج رکارڈ کرادیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے شہر کٹھوعہ  کے تاجروں نے بھارتی ریاستی جبر کیخلاف سیبوں پر نعرے لکھ کر بھارت بھیج دیئے جس سے بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے۔

بھارت کے تاجروں کو موصول ہونیوالے سیبوں پر  مختلف قسم  کے نعرے درج تھے۔ سیبوں پر ’ہم کیا چاہتے آزادی‘،  تیری جان میری جان عمران خان، پاکستان زندہ باد، میں برہان وانی سے محبت کرتا ہوں  اور دیگر نعرے درج تھے۔

سیوں پر لکھے گئے نعروں نے بھارتی ذرائع ابلاغ اور مقتدر حلقوں میں بھی ہلچل مچا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ بحران کی طرف بڑھ رہا ہے،وزیراعظم

ایک مقامی تاجر کے مطابق جب وہ صبح فروٹ منڈی سے سیب لے کر آیا اور لڑکوں کو دکان پر سیب لگانے کو کہا تو انہوں نے سیبوں کے کریٹ کھولے۔ ان کا کہنا ہے کہ کریٹ کھولنے پر پتہ چلا کہ کشمیری سیبوں پر مختلف نعرے درج تھے۔

تاجر کے مطابق سیبوں پر آزادی اور پاکستان کی حمایت میں درج نعروں سے فروٹ منڈی اور پورے بازار میں خوف کا ماحول پیدا  ہوگیا ہے اور خریداروں کا رش کم پڑگیا ہے۔


متعلقہ خبریں